ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے سیاسی فوائد کیلئے نوٹ بندی کا فیصلہ لیا،مایاوتی نے کہا،پارلیمنٹ میں جواب دینے سے کترارہے ہیں مودی

بی جے پی نے سیاسی فوائد کیلئے نوٹ بندی کا فیصلہ لیا،مایاوتی نے کہا،پارلیمنٹ میں جواب دینے سے کترارہے ہیں مودی

Sun, 27 Nov 2016 11:45:23    S.O. News Service

نئی دہلی26؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں نوٹ بندی کو لے کر بی جے پی پر جم کر الزام لگائے۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے سیاسی فوائدکیلئے نوٹ بندی کا فیصلہ لیاہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے نوٹوں پرپابندی لگائی گئی جس سے ملک میں اقتصادی تنگی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ایس پی سپریمو نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کا باربار جذباتی ہونا اور آنسو بہانا عوام کو پریشان کرنے جیساہے۔پی این ایس نے بھلے ہی ملک کیلئے اپناگھرخاندان چھوڑاہے، پر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ملک کے لوگوں کو پریشان کریں۔مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی نوٹ بندی کی مخالفت کسی سیاسی فوائد کیلئے نہیں، بلکہ ملک کی بھلائی کیلئے کر رہی ہے۔نوٹ بندی سے عام عوام کو کافی دقتوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ پی ایم مودی نوٹ بندی پرپارلیمنٹ میں جواب دینے سے کترا رہے ہیں۔یوپی انتخابات پر مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کو اتر پردیش میں صرف بی ایس پی سے خطرہ ہے۔بی جے پی نے ایک چوتھائی انتخابی وعدے پورے نہیں کئے۔وہیں مایاوتی نے یوپی کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوپرنشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ بی ایس پی کو سماج وادی پارٹی کے ببا سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔


Share: